پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ میں قتل وغارت گری، شہدا کی تعداد 35 ہزار ،79 ہزار زخمی ہوچکے

پیر 13-مئی-2024

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 7 اجتماعی قتل عام کیے جن میں 57 شہری شہید اور  82 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو غزہ کے ٹوٹے پھوٹے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک غزہ میں جاری صہیونی جارحیت اور قتل وغارت گری کے نتیجے میں 35091 فلسطینی شہید اور 78827 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

گذشتہ 7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہے۔ اس وحشیانہ جنگ کے نتیجے میں دسیوں ہزار شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ غزہ میں شہری املاک اور بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد تباہ ہوچکا ہے جب کہ ہسپتالوں کا محاصرہ ، خوراک کی قلت اور مسلسل بمباری کے نتیجے میں لاکھوں افراد قحط کی حالت میں ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی