دوشنبه 18/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ:بے گھرفلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری میں 17 شہید،60 زخمی

غزہ شہر میں بے گھر لوگوں کے گھروں پر صیہونی قابض افواج نے تازہ بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 17 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔

جولائی کے دوران بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہید ، 115 گرفتار

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی کارروائیوں کا سلسلہ نہ صرف غزہ کی پٹی میں جاری ہے بلکہ پورے غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں بھی روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

غزہ کی پٹی میں تین نئے قتل عام میں 31 فلسطینی شہید، 62 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 3 تازہ قتل عام کیے جن میں مزید درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

امریکہ مشرق وسطیٰ میں جنگی جہاز اور جنگی طیارے بھیج رہا ہے

امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ امریکہ علاقائی جنگ چھڑنے کے خدشے کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی جہاز اور جنگی طیارے تعینات کر کے اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کر رہا ہے۔

الحاج ابو العبد: مبلغ، سیاست دان، مجاھد اور فٹ بال کے کھلاڑی

فلسطین کےعظیم قومی رہ نما اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایک عظیم لیڈر کی شہادت ہے، لیکن ان کی زندگی ان کے بعد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہے گی۔ شہید رہ نما ان چند لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنے خاندان کے قریبی لوگوں کی محبت کو یکجا کیا۔ پڑوسیوں کا ہمیشہ خیال رکھا اور دشمن کے خلاف مزاحمت کے میدان میں گراں قدرخدمات انجام دیں۔

عالم اسلام کے کونے کونے میں اسماعیل ھنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے متعدد اسلامی اور عرب ممالک میں سرکاری اور عوامی سطح پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

اسرائیلی جارحیت،غزہ کے لیے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں 60 فیصد کمی

فلسطینی غیر سرکاری تنظیموں کے نیٹ ورک نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فاشسٹ نازی ریاست کی ننگی جارحیت میں اضافے اور داخلی راستوں پر قابض فوج کی طرف سے عاید کی گئی پابندیوں کی وجہ سے جنگ سے تباہ حال علاقے میں امدادی سامان لانے ٹرکوں کی تعداد میں ساٹھ فی صد کمی آئی ہے۔

بھارت:اہم شخصیات کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ

بھارت کی اہم اور سرکردہ شخصیات کے ایک گروپ نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی غاصب ریاست کو ہتھیار بھیجنا بند کریں۔

بزدل صہیونی مجرم کو جلد اپنے جرائم کی قیمت چکانا پڑے گی: ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نےاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام بھیجتے ہوئے زور دیا ہے کہ صیہونی مجرم ریاست جلد ہی اپنے بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے نتائج کو دیکھے گی۔

حماس کی اپیل پراسماعیل ھنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی تیاریاں

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کل جمعہ کو پورے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ دو اگست بروز جمعہ نماز کے بعد تمام مساجد میں شہید رہ نما اسماعیل ھنیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے غائبانہ نماز ادا کریں۔ شہید کی وفاداری، پیغام، مشن اور خون کا نذرانہ پیش کرنے جیسے دلیرانہ اقدام کو خراج عقیدت پیش کریں۔ مجرم اسرائیلی دشمن کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی قتل وغارت گری کی مذمت کی جائے۔