جمعه 15/نوامبر/2024

احتجاجی مظاہرے

نیو یارک، فلسطین کے حامی مظاہرین کا میوزیم آف ماڈرن آرٹ پر دھاوا

امریکا میں انسانی حقوق کے سینکڑوں کارکنوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اتوار کی صبح امریکی ریاست نیویارک کے مین ہٹن میں واقع "میوزیم آف ماڈرن آرٹ" کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی قابض فوج کی غزہ پر چڑھائی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی انتقامی سیاست بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

غزہ میں "نسل کشی” کے خلاف یورپی شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی اور جنگی جرائم کی وحشیانہ جنگ کے خلاف جہاں عالمی حکمران خاموش تماشائی ہیں وہیں عالمی عوام کا ضمیر زندہ اور بیدار ہے جو مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکال رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل ہفتے کو دُنیا کے متعدد شہروں اور دارالحکومتوں میں کئی بڑے مظاہرے ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100 دن:دنیا بھر میں سیز فائرکے لیے مظاہرے

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل ہونے پر ہفتے کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور برطانوی دارالحکومت لندن سمیت دنیا کے 45 ممالک میں لاکھوں افراد نے اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے کیے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف دنیا بھرمیں مظاہرے ہڑتال

غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی دہشدت گردی اور جارحیت کے خلاف پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔ کل سوموار کو دنیا بھرمیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلوس اور ریلیاں نکالیں گئیں جب کئی شہروں میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف لندن میں دو لاکھ افراد کا مظاہرہ

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے ہفتے کے روز برطانوی دارالحکومت لندن میں دو لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔

مسلمان ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کر کے تیل کی سپلائی بند کریں:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ غزہ فلسطین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی پلان واضح کرے، اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے، مظلوموں کے لیے بین الاقوامی امدادی فلسطین فنڈ قائم کیا جائے، تمام اسلامی ممالک فوری طور پر اسرائیلی سفیروں کو اپنے ممالک سے بے دخل کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں۔

اسرائیلِ: دوبارہ احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

 اسرائیل میں عدالتی ترامیم کے خلاف رات کے وقت مظاہرے جاری رہے۔  اسرائیل میں  ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔

نیتن یاھو کے خلاف دوبارہ احتجاج، مظاہرین کی ملک جام کرنے کی دھمکی

ہزاروں افراد نے کل ہفتے کی شام تل ابیب اور درجنوں قصبوں اور اہم مقامات پر وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت اور عدلیہ کو کمزور کرنے کے منصوبے کے خلاف مسلسل 32ویں ہفتے مظاہرے کیے۔

عدالتی ترامیم کے خلاف احتجاج،اسرائیلی فضائی سروس ٹھپ ہونے کا اندیشہ

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے کہ ہزاروں ریزرو پائلٹوں کی جانب سے فوجی خدمات سے انکار کرنے کا خطرہ حقیقت بن گیا ہے اور فوج کی فضائی کارروائیوں پر اس مسترد ہونے کے اثرات واضح ہو گئے ہیں۔