مراکش میں جمعہ اور ہفتے کے روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر احتجاج جاری رہا۔
مراکش کی نصرت مسائل مسلم امہ کی اپیل پر ملک کے ایک سو سے زاید شہروں میں فلسطینیوں کے حق میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مراکش کے تقریبا باون بڑے شہروں میں ایک سو چھ مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔
ملک میں ہونے والی ریلیو اور مظاہروں کے دوران شرکا نے فلسطینی پرچم ، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی غاصب دشمن کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقعے پر شرکا نے اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔
مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کو دور حاضر کی وحشیانہ جنگ قرار دیا۔ انہوں نے غزہ میں بچوں اور خواتین کے قتل عام پر دنیا بالخصوص عرب اور مسلمان ممالک کی مجرمانہ خاموشی اور لاپرواہی کی شدید مذمت کی۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرارائیلی جارحیت کےخلاف عالمی سطح پر احتجاج کے باوجود کوئی کمی نہیں آئی۔ امریکہ اور یورپ کی مدد سے شروع کی گئی اس ننگی جارحیت اب تک چونتیس ہزار سے زاید فلسطینی شہید اور پچھہتر ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔