چهارشنبه 04/دسامبر/2024

امریکی پولیس کا کولمبیا یونیورسٹی پردھاوا، سیکڑوں طلبا گرفتار

بدھ 1-مئی-2024

امریکہمیں پولیس کی غنڈ گردی اور تشدد کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت اوراسرائیلی جارحیتکے خلاف طلباء کے احتجاج کو روکنا نہیں جا سکا ہے۔

تازہترین اطلاعات کے مطابق نیو یارک سٹی پولیس نے کولمبیا یونیورسٹی کیمپس پر دھاوابولا اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سینکڑوں طلباء کو گرفتار کر لیا، جبکہ امریکن ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی پروفیسرز، کولمبیا یونیورسٹی برانچ نے کہا کہجو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ داری یونیورسٹی کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

یہپیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متعدد امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ کیپٹی پر اسرائیلی جنگ کی مخالفت میں مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں۔

طلباءجو درجنوں یونیورسٹیوں تک پھیل چکی ہے غزہپر جنگ کے خاتمے اور اسرائیل کے معاشی اور تعلیمی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتی ہے۔

پولیسنے مظاہرین اور صحافیوں کو ہیملٹن ہال کے آس پاس سے نکال دیا، جہاں یونیورسٹی کےطلباء اور پروفیسرز احتجاج کر رہے ہیں۔

کولمبیایونیورسٹی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ہماری یونیورسٹی سے وابستہ افراد نے اسگروپ کی قیادت کی جس نے ہیملٹن ہال پر دھاوا بولا اور اس پر قبضہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی