امریکہ کی برنسٹن یونیورسٹی کے طلبا نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کے خلاف بہ طور پراحتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ان طلبا کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں کے قتل عام روکے جانے تک احتجاجا بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔
برنسٹن یونیورسٹی کے کیمپس میں "یکجہتی فلسطین کیمپ” لگایا گیا ہے۔ کیمپ لگانے والےطلبا کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کے نہتے لوگوں کےقتل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور قتل عام جاری رہتا ہے تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
طلبا کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے تھے جن میں حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ غزہ میں قتل عام بند کرائے۔ حکومت کی طرف سے ہمارے مطالبات کو نظرانداز کیے جانے کی وجہ سے وہ بھوک ہڑتال پرمجبور ہوئے۔
انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام بند کرائے اور اسرائیل کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی بند کرے۔
امریکہ کی برنسٹن یونیورسٹی کے طلبا کی غزہ کی حمایت میں بھوک ہڑتال
اتوار 5-مئی-2024
مختصر لنک: