جمعه 15/نوامبر/2024

ویکسین

غزہ میں دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ81 ہزاربچوں کوپولیو کےقطرے پلائے گئے

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں 181000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

غزہ میں بچوں کو پولیوویکسین کی خوراک دینے میں چیلنج کا سامنا:لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم فراہمی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

غزہ شہر،شمالی گورنری میں ایک لاکھ 5 ہزاربچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں دو دنوں کے اندر غزہ اور شمالی گورنری میں 105000 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طبی ٹیمیں اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں خطرات کےباوجود اپنا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔

وسطی اور جنوبی غزہ میں چار لاکھ46 ہزاربچوں کی ویکسی نیشن مکمل

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اپنی مہم کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں 446000 سے زیادہ بچوں کو قطرے پلانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

غزہ کے 69 فی صد بچوں کو "پولیو” ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پٹی میں ایک دن سے لے کر 10 سال تک کی عمر کے 69 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔ پولیو ویکسین کی یہ خوراک سات دنوں کے اندر دی گئی ہے۔

غزہ کے بچوں کے لیے بہترین ویکسین ’امن‘ کا قیام ہوگا: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے "غزہ کی پٹی میں بچوں کو دی جانے والی بہترین ویکسین خطے میں امن لانا ہے"۔

پولیو ویکسی نیشن مہم کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم فوری طور پر جنگ بندی کی متقاضی ہے اور ہلاکتوں کی جنگ جاری رہنے سے شہریوں کو حقیقی خطرہ لاحق ہے۔

غزہ پہنچنے والی ویکسین وبائی امراض کے لیے نا کافی ہے:ہلا احمر

فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ویکسین کا داخلہ پٹی میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے درکارضروریات سے بہت کم ہے۔

اطفال غزہ کے لیے دس لاکھ پولیو ویکسین بھجوانے کا اعلان

عالمی ادارۂ صحت [ڈبلیو ایچ او] کے سربراہ نے کہا کہ سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلنے کے بعد ادارہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد پولیو ویکسین بھیج رہا ہے تا کہ آئندہ ہفتوں کے دوران بچوں کو اس سے محفوظ رکھا جا سکے۔

فوجیوں کی رہائی سے قبل غزہ کو کرونا ویکسین کی فراہمی روکنے پرغور

اسرائیلی حکومت نے غزہ کے لاکھوں محصورین کو ایک بار پھر بلیک میل کرنے کا منصوبہ تیار کرنا شروع کیا ہے۔ اسرائیلی کنیسٹ کی خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں غزہ کے علاقے میں کرونا ویکسین کی فراہمی روکنے اور دیگر طبی آلات کی فراہمی پرپابندی لگانے پر غور کیا گیا۔