دوشنبه 02/دسامبر/2024

غزہ کے 69 فی صد بچوں کو "پولیو” ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی

پیر 9-ستمبر-2024

غزہ کی پٹی میںفلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پٹیمیں ایک دن سے لے کر 10 سال تک کی عمر کے 69 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین کی پہلیخوراک دے دی گئی  ہے۔ پولیو ویکسین کی یہخوراک سات دنوں کے اندر دی گئی ہے۔

 

وزارت صحت نےایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ "یہ مہمجنوبی غزہ کی پٹی میں دیر البلح اور خان یونس کے گورنریوں اور پڑوسی علاقوں میں آجشام تک جاری ہے جس کے بعد ویکسینیشن مہم کا پہلا دور غزہ اور شمال کے گورنریٹس میںمکمل ہو جائے گا‘۔

 

سات اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپیحمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی  ہوئی ہے۔ اس دوران اس کے طیارے ہسپتالوں، رہائشیعمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔

 

اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 40972 سےزائد فلسطینی شہید، 94761 زخمی ہوئے ہیں اورغزہ کی پٹی کی 90 فی صد آبادی بے گھر ہو گئی۔

مختصر لنک:

کاپی