پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ میں دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ81 ہزاربچوں کوپولیو کےقطرے پلائے گئے

جمعہ 18-اکتوبر-2024

عالمی ادارہ صحت کےڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو ویکسینیشن مہم کےدوسرے مرحلے میں 181000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

 

انہوں نے’ایکس‘ پلیٹفارم پر جمعرات کو شائع ہونے والے بیانات میں اشارہ کیا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں ویکسینیشن مہم کا دوسرامرحلہ 14 اکتوبر کو شروع ہوا اور کل بدھ کو ختم ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ 181429بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

 

پیر کے روزاقواممتحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے غزہ کی پٹیکے وسطی شہر دیر البلح میں پولیو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوسرے مرحلے کے آغازکا اعلان کیا۔

 

12 ستمبر کو غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا پہلا مرحلہ ختمہوا جس میں 560000 سے زائد فلسطینی بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی