جمعه 09/می/2025

مزاحمتی کارروائیاں

لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے حملوں میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی

لبنان میں اسلامی مزاحمت نے بدھ کی صبح فلسطین- لبنان سرحد پرقابض فوج کے اجتماعات کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی جارحیت کا آغاز کردیا

لبنان میں اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطینی سرحد پرقابض صیہونی فوج پر براہ راست حملے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات منگل کی صبح قابض اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں زمینی جارحیت شروع کرنے کے اعلان کے بعد دی گئی ہیں۔

عراقی مزاحمتی فورسز کی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اہداف پر بمباری

عراق میں اسلامی مزاحمتی محاذ نے کہا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ام الرشراش، "ایلات" میں ایک "اہم ہدف" پر ڈرون اور دیگراہداف جن کی نوعیت واضح نہیں کی گئی پر میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئےبمباری کی گئی۔

مقبوضہ ایلات شہر میں ڈرون سے اسرائیلی تنصیبات میں تباہی

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے لانچ کیے گئے ایک ڈرون نے بدھ کی شام بحیرہ احمر پر واقع شہر ایلات میں دھماکا کیا اور بتایا کہ ایک اور ڈرون کو روک لیا گیا ہے، جبکہ عراق میں اسلامی مزاحمت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

فائرنگ کے چار واقعات سمیت مغربی کنارے میں 28 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری رہیں۔ ان کارروائیوں میں چار شوٹنگ آپریشنز اور قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپیں شامل تھیں۔

القسام نے اسرائیلی فوج کی بارود سے بھری گاری،ڈرون قبضے میں لے لیے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے میں دومکانات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا جن میں صیہونی فوجی چھپے ہوئے تھے۔ القسام رفح شہر میں مجاھدین نے دشمن کی طرف سے نصب کی گئی ایک بوبی ٹریپ ڈیوائس ، بارود سے بھری ایک گاڑی اور قابض فوج کے ڈرون کو مال غنیمت کے طور پر قبضے میں لے لیا۔

بمباری میں حزب اللہ کے چار مجاھد شہید،اسرائیل پر میزائل حملے

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے کمانڈ سینٹر پر کئی میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب قابض فوج کی بمباری میں جماعت کے چار مجاھد القدس پر قربان ہوگئے ہیں۔

غزہ پر جارحیت بند ہونے تک انصار اللہ کی کارروائیاں جاری رہیں گی:الحوثی

یمن کی مزاحمتی تنظیم ’انصاراللہ‘کے رہ نما عبدالملک الحوثی نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے خلاف اس کی کارروائیاں غزہ پر مسلط کی گئی جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

رام اللہ کے قریب گاڑی تلے روندے جانے سے اسرائیلی فوجی ہلاک

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب بیت ایل چیک پوائنٹ پر ایک رن اوور آپریشن میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 24 گھنٹوں مزید 20 مزاحمتی حملے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغرب کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف 20 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 3 ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔