دوشنبه 02/دسامبر/2024

غزہ پر جارحیت بند ہونے تک انصار اللہ کی کارروائیاں جاری رہیں گی:الحوثی

پیر 16-ستمبر-2024

یمن کی مزاحمتیتنظیم ’انصاراللہ‘کے رہ نما عبدالملک الحوثی نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض صہیونیریاست کے خلاف اس کی کارروائیاں غزہ پر مسلط کی گئی جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیںگی۔

 

 

انہوں نے دو روزقبل صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک میزائل حملے کے بارے میں بات کرتےہوئے کہاکہ   یہ آپریشن ایک ہائی ٹیک میزائلکا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔ یہ میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دےکر ایکاندازے کے فاصلے پر اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اس میزائل نے اپنے ہدف تکتقریبا2040 کلو میٹرکا فاصلہ طے کیا۔

 

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ جب تک غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے مسلط کی گئی جارحیت  اور محاصرہ جاری رہے گا انصار اللہ فورسز کیکارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

عبدالملک الحوثینے ان کارروائیوں کو کامیاب اورموثر قرار دیتے ہوئے اسرائیلی، امریکی اور برطانویدشمنوں سے منسلک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

قابض فوج نےاتوار کی صبح تسلیم کیا کہ وسطی اسرائیل پر ایک "زمین سے سطح پر مار کرنےوالا” میزائل داغا گیا، جو یمن سے آنے والے مختلف ریڈار سسٹم سے گزرنے میںکامیاب ہوا اور تل ابیب میں گوش دان میں گرا ہے۔

 

عبرانی میڈیا کےمطابق میزائل پر بڑی تعداد میں مختلف انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے، لیکن اسے روکا نہیںجا سکا جب کہ آباد کاروں نے "تل ابیب” کے مشرق میں میزائل گرنے کے مقامپر آگ لگنے کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

 

 میزائل کی وجہ سے تقریباً 20 بستیوں میں الارمسائرن بجے جس سے آباد کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم میزائل ایک کھلے علاقےمیں گر کرتباہ ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی