دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں قابض فوج نے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا؟

کل اتوار کو الجزیرہ ٹی وی کی طرف سے حاصل کردہ نئی خصوصی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران فلسطینی شہری قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

مزاحمت نے شجاعیہ میں دشمن فوج کا ناک دم کررکھا ہے:الدویری

فلسطین کے عسکری اور تزویراتی ماہر میجر جنرل فائز لدویری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع غزہ شہر کے مشرق میں شجاعیہ محلے میں مزاحمتی کارکنوں نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے ہر 24 گھنٹے میں 12 مختلف کارروائیاں کی ہیں۔

قابض کا شمالی غزہ میں لڑائی میں دوفوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

اسرائیلی قابض فوج نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ اس کے دو فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔

فلسطینیوں کو بھوکا مارنے میں امریکہ اسرائیل دونوں مجرم ہیں: حمدان

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مندوب اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف غزہ کی پٹی میں بھوک کو ایک جنگی حربے کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

لاکھوں یہودیوں کا نیتن یاھو کو اقتدار سےہٹانے کے لیے ملین مارچ

اسرائیلی ریاست میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف دسیوں ہزار افراد کے ہفتہ وار احتجاج کی مہم اس ہفتے کے روز بھی جاری رہی ہے۔ ہفتے کے روز کی تل ابیب میں احتجاجی ریلی میں دسیوں ہزار اسرائیلی شریک ہوئے۔

یمنی فورسز کےبحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں 4 بحری جہازوں پر حملے

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں 4 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جن میں سے ایک امریکی اور باقی تین نے "اسرائیلی بندرگاہوں تک رسائی پر پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے"۔

غزہ میں نسل کشی جاری، مزید 40 فلسطینی شہید، 224 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن میں 40 فلسطینی شہید اور 224 زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے مشرقی غزہ میں 60 ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا

اقوام متحدہ کےرابطہ دفتر برائے انسانی امور ’اوچا‘ نے غزہ شہر کے مشرق کے علاقوں سے نقل مکانی کے نئے واقعات کے لرزہ خیز واقعات کا انکشاف کیا ہے۔

اسپین کی’آئی سی جے‘ میں اسرائیل کےخلاف کیس میں شمولیت کی درخواست

بین الاقوامی عدالت انصاف نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اسپین نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے "اسرائیل" کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔

غزہ میں 6 لاکھ 25 ہزار بچے اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے تعلیم سے محروم

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد بچے 8 ماہ سے زائد عرصے سے اسکول جانے سے محروم ہیں۔