پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ میں 6 لاکھ 25 ہزار بچے اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے تعلیم سے محروم

ہفتہ 29-جون-2024

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹیپر اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد بچے 8 ماہ سے زائد عرصے سےاسکول جانے سے محروم ہیں۔

ایجنسی نے "ایکس‘‘ پلیٹفارم پر ایک پوسٹ میں وضاحت کی کہ غزہ میں 625000 سے زیادہ بچے 8 ماہ سے زیادہعرصے سے اسکولوں سے باہر ہیں، جن میں 300000 وہ بھی شامل ہیں جو جنگ سے پہلے UNRWA کے زیرانتظاماداروں میں زیر تعلیم تھے۔

انہوں نے زور دیا کہ”UNRWA ٹیموں کی طرفسے فراہم کردہ کھیل اور تعلیم کی سرگرمیاں بچوں کو اسکول واپس آنے اور تعلیم کا حقحاصل کرنے کے لیے تیار کرنے کے لیے اہم ہیں”۔

اس تناظر میں اقواممتحدہ کی ایجنسی نے اس جون کے آغاز میں کہا تھا کہ "غزہ میں بچے ایک نہ ختمہونے والے ڈراؤنے خواب سے گذر رہے ہیں”۔

اس نے وضاحت کی کہ”بمباری، جبری نقل مکانی، خوراک اور پانی کی کمی، تعلیم تک رسائی کی کمی پورینسل کے لیے صدمے کا باعث بنتی ہے۔”

7 اکتوبر 2023ء سے "اسرائیل” کی غزہ کی پٹی پر جنگ جاریہے جس میں 124000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تربچے اور خواتین ہیں۔ 10000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی