دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں القسام مجاھدین کا الشجاعیہ میں بڑا حملہ،10 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں قابض فوج کے خلاف مخصوص کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔ان کارروائیوں میں رفح میں ایک بڑا حملہ اور الشجاعیہ میں 10 فوجیوں کی ہلاکت شامل ہے۔ .

غزہ میں اسرائیلی بربریت،شہداء کی تعداد 38 ہزار سے تجاوزکرگئی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے، جن میں 58 فلسطینی شہید اور 179 زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

حماس کی جنگ بندی تجویز کے رد عمل کا جائزہ لے رہے ہیں: موساد

اسرائیلی ریاست کے خفیہ ادارے موساد کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے'اسرائیل جنگ بندی کے لیے دی گئی تجویز پر حماس کے جواب کا مطالعہ کر رہا ہے اور اس کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ یہ دیکھ سکے کہ اس میں قیدیوں کی رہائی کی کیا صورت ہوگی۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی اسپیشل بریگیڈ کے ایک افسر اورسپاہی ہلاک

اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران "گیواتی" بریگیڈ کے ایک دھڑے کے کمانڈر اور اسی بریگیڈ کے ایک فوجی کو ہلاک اور 3 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

غزہ: القسام کے بم حملوں میں دو ٹینک تباہ، متعدد صہیونی فوجی ہلاک

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کے 271 روز شہید عزالدین القسام بریگیڈز غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی افواج کا مقابلہ جاری رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دشمن کے سینکڑوں افسر اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکڑوں گاڑیوں کی مکمل یا جزوی تباہی کے علاوہ دسیوں ہزارفوجیوں کو زخمی کیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کی ایک اور اہلکار غزہ جنگ کی وجہ سے مستعفی

امریکی محکمہ داخلہ کی معاون خصوصی مریم حسنین نے گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ہنیہ کے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قطر، مصر اور ترکیہ سے رابطے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جمعرات کی شب کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حالیہ چند گھنٹوں میں قطر اور مصر کے ساتھ رابطہ کیا ہے جس میں ان کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کےلیے کی جانےوالی مساعی پر تبادلہ خیال کیا۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں600 سال پرانی مسجد ملبے کا ڈھیر

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں واقع ایک تاریخی اسلامی یادگارمسجد کو تباہ کن بمباری کرکے صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ یہ تاریخی مسجد عثمان بن عفان غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں تھی۔

اسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طورپراستعمال کرنا بند کرے: چین

چین نےاسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نےامریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تل ابیب پر دباؤ ڈالے کہ تاکہ وہ محصور پٹی میں امداد کے تیز اور محفوظ داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔

غزہ میں 3359 اجتماعی قتل عام، 47925 شہید اور لاپتہ افراد

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے غزہ کی پٹی پر "اسرائیلی" قابض فوج کے ذریعے چھیڑی جانے والی نسل کشی کی جنگ کے اہم ترین اعدادوشمار پر ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔