سه شنبه 03/دسامبر/2024

شمالی غزہ میں اسرائیلی اسپیشل بریگیڈ کے ایک افسر اورسپاہی ہلاک

جمعرات 4-جولائی-2024

اسرائیلی قابض فوج نےجمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران "گیواتی”بریگیڈ کے ایک دھڑے کے کمانڈر اور اسی بریگیڈ کے ایک فوجی کو ہلاک اور 3 دیگر کےزخمی ہونے کا اعلان کیا۔

قابض فوج کے ترجمان نےہرزلیہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ کیپٹن رائے ملر کے مارے جانے کا اعتراف کیا، جو گیواتی بریگیڈکی "روٹیم” بٹالین کے پلاٹون کمانڈر تھا۔ اس کے علاوہ شمالی غزہ کی پٹیمیں لڑائی میں ایک اور سپاہی جس کا تعلق اسی بریگیڈز سےتھا ہلاک ہوگیا۔

قابض فوج کے ترجمان نےمزید کہا کہ روٹیم بٹالین کا ایک افسر اور ایک اور سپاہی شدید زخمی ہوئے۔انہیں ہسپتالمیں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ یہ”کیپٹن” کے عہدے کا دوسرا افسر ہے جسے قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران "فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ” سے ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابض فوج کی طرف سے جاریکردہ سرکاری اعلانات کے مطابق رواں جولائی کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی اور مغربیکنارے میں لڑائی کے محاذوں پر 7 اسرائیلی افسران اور فوجی مارے جا چکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی قابضفوج کی صفوں میں مرنے والوں کی تعداد،جن کے نام شائع کرنے کی اجازت دی گئی تقریباً677 تک پہنچ گئی۔ جبکہ زمینی دراندازی کے آغاز سے اب تک 322 اسرائیلی فوجی ہلاکہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی