اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دراندازی کےعلاقوں میں قابض فوج کے خلاف مخصوص کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔ان کارروائیوںمیں رفح میں ایک بڑا حملہ اور الشجاعیہ میں 10 فوجیوں کی ہلاکت شامل ہے۔ .
القسام بریگیڈز نے ایکفوجی رپورٹ میں کہا کہ القسام کے مجاہدین کی ایک بڑی تعداد دشمن کے آپریشن کمانڈ ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ کمانڈ سینٹر رفح شہر میں تل السلطان محلے کے جنوب مشرق میں قائم ہے۔ اسحملے میں مجاھدین نے دشمن پر سنائپرہتھیاروں اور مشین گنوں کا استعمال کرتے ہوئےدشمن کے خلاف کارروائی کی۔
القسام بریگیڈز نے اعلانکیا کہ انہوں نے الناصر صلاح الدین بریگیڈز کے ساتھ مل کر غزہ شہر کے جنوب میںواقع "نیتزارم” محور میں دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹ کو کئی مختصرفاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈز نے غزہشہر کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے میں بغداد اسٹریٹ کے وسط میں ایک صہیونی”مرکاوہ 4″ ٹینک کو "ال یاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔
قبل ازیں شہید عزالدینالقسام بریگیڈز نے قابض فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سنائپر اور بمباریکی کارروائیاں کیں۔
القسام بریگیڈز نے کہاکہ اس کے مزاحمت کاروں نے الشجاعیہ میںدشمن کے کمانڈ سینٹر پرحملے میں کم سے کم 10 فوجیوں کو جھنمواصل کیا ہے۔