دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

القسام نے غزہ میں صیہونی فوج کے چار ٹینک تباہ، متعدد فوجی ہلاک کر دیے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعہ کو صیہونی قابض فوج کے 4 ٹینکوں کونشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ مجاھدین نے جنوبی علاقے تل الھویٰ میں قابض فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرنےوالے گروپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سےکم فوجی ہلاک ہوگیا۔

جنگ کے 294 ویں روزغزہ میں اسرائیلی مظالم میں مزید اضافہ

صیہونی قابض افواج نے غزہ جنگ کے مسلسل 294ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔ محاصرے کے نتیجے میں تباہ کن انسانی صورت حال کے درمیان شہریوں کا قتل عام کیا

قابض فوج نےرفح شہر کو آفت زدہ علاقے میں تبدیل کر دیا:میئر

اسرائیلی قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے خلاف مسلسل تیسرے ماہ بھی کراسنگ کی بندش، انسانی امداد کے داخلے کی روک تھام اور غزہ کی پٹی کو تباہ کرنے کے لیے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

نیتن یاہوایک نئی جنگی کونسل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں:اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ پر نسل کشی کی جنگ کو منظم کرنے کے لیے ایک نئی جنگی کابینہ کی تشکیل کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

غزہ میں کشت وخون جاری، مزید 55 معصوم فلسطینی شہید، 110 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 اجتماعی قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 55 شہید اور 110 زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تربچے اور خواتین ہیں۔

خان یونس سے ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں کو بے دخل کردیا گیا: یو این

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے صرف ایک دن میں جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس سے ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر کردیا۔

اسرائیل فلسطینی قیدیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ" نے اسرائیلی فوج پر زیر حراست فلسطینیوں کے ساتھ ایسے ناروا سلوک کا الزام عائد کیا ہے جو درجہ بندی کے لحاظ سے’’جنگی جرم‘‘ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے"۔

نازی صہیونی فوج کا غزہ میں قتل عام، مزید 84 فلسطینی شہید،329 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید اور 329 زخمی ہوگئے۔

نئے قتل عام کے بعد غزہ میں 39 ہزار فلسطینی شہید، 90 ہزار زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 39 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 90 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

اسرائیل کو 2024 کے پیرس اولمپکس میں شرکت سے روکنے کی مہم جاری

فلسطین کے حامی کارکنوں نے اسرائیل کو 2024 ءکے پیرس اولمپک گیمز میں شرکت سے روکنے کے لیے ایک عالمی مہم شروع کی ہے۔یہ مہم غزہ کی پٹی میں گزشتہ 7 اکتوبر سے جاری فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے خلاف شروع کی گئی ہے۔