جمعه 13/دسامبر/2024

غزہ میں کشت وخون جاری، مزید 55 معصوم فلسطینی شہید، 110 زخمی

بدھ 24-جولائی-2024

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3اجتماعی قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 55 شہید اور 110 زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوںمیں زیادہ تربچے اور خواتین ہیں۔

فلسطینی وزارت نےایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں 39145 فلسطینی شہیداور 90257 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کاکہنا ہے کہ  شہداء اور زخمیوں میں بہت سےاببھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیںپہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی