شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

امریکی مدد سےغزہ سے نسل کشی کا 341واں روز، قتل عام جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج گیارہ ستمبربدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 341 واں روز ہے۔

غزہ میں ہسپتالوں میں ایندھن ختم، وزارت صحت نےخطرے کی گھنٹی بجا دی

فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام منظم جنگ اور بڑی تباہی کا شکار ہے۔ قابض اسرائیلی ریاست کےغزہ میں فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم پر عالمی بے حسی اور خاموشی شہریوں کو یقینی موت سے دوچار کرتی ہے۔

اسرائیل غزہ میں پولیو ٹیموں پرحملے کررہا ہے:یورو میڈ

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ کی پٹی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ قابض فوج پولیو ٹیموں پرحملے کررہی ہے،ویکسی نیشن کےعلاقوں میں اپنے فوجی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ کے شہری "شرمناک عالمی بے حسی” کی قیمت چکا رہے ہیں:یورومیڈ

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹرنے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہری اسرائیلی فوجی حملوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں، خاص طور پر امتیازی سلوک اور فوجی کارروائیوں میں صریح خلاف ورزی کرتے ہیں۔ یورومیڈ کا کہنا ہے کہ یہ بین الاقوامی خاموشی قابض ریاست کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو نسل کشی کے مزید جرائم کا ارتکاب کرتی ہے۔

فوج نےاسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کرکے معلومات چھپائیں:عبرانی ٹی وی

اسرائیلی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ قابض فوج نے تقریباً نو ماہ قبل غزہ پر بمباری کے دوران مزاحمت کاروں کے زیر حراست تین اسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کر دیا مگر ان کے بارے میں معلومات خفیہ رکھی تھیں۔

غزہ میں نسل کشی کی بھیانک جنگ میں شہدا کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صبح سے جاری اسرائیلی غاصبانہ قتل عام کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں شہداء کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے قافلے کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اس کے ایک قافلے کو پیشی کورآرڈی نیشن کے باوجود آٹھ گھنٹے تک شمالی غزہ جانے سےروک دیا تھا۔

امریکی ہتھیاروں سے غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا340 واں روز، قتل عام جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج دس ستمبرمنگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 340 واں روز ہے۔

غزہ سے گرفتاری کے فوراً بعد پیرامیڈیک حمدان عنابہ کو شہید کردیا گیا

فلسطینی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طبی کارکن 46 سالہ حمدان عنابہ کو غزہ کی پٹی سے گرفتاری کے وقت قابض اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کےنتیجے میں وہ فورا ہی شہید ہو گئے تھے۔

اسرائیل جنوبی افریقہ کا مقدمہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے

امریکی ویب سائٹ ’ایکسیس‘نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے کیس کے حوالے سے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے اور امریکہ میں تمام قونصل خانوں کو ایک خفیہ ٹیلیگرام بھیجا ہے۔