غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
سول ڈیفنس نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ اس کے عملے نے شمالی غزہ کی پٹی سے 37 شہداء کی لاشیں نکال لی ہیں۔
سول ڈیفنس نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بلڈوزروں سے شہداء کی لاشیں کمال عدوان اسپتال کے اردگرد بکھری قبروں سے نکال کر شہید اسماعیل ابو القمصان کے علاقے میں کچی زمینوں پر پھینک دی تھیں۔
انہوں نے بیت لاہیا پروجیکٹ قبرستان میں ان عظیم لاشوں کی تدفین کی تصدیق کی۔
انیس جنوری کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے سول ڈیفنس کی ٹیمیں ان علاقوں میں شہداء کی لاشیں نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں جو اسرائیلی دراندازی یا بمباری کا نشانہ بنے تھے۔ ضروری آلات کی کمی کے باعث سینکڑوں لاشوں کی منتقلی اب بھی ناممکن ہے۔