غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی پٹی سے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے 37 مریضوں کےطبی انخلاء کا اعلان کیا۔ ان میں زیادہ تر فلسطینی بچے تھے جنہیں مصر کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سکریٹری جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ "عالمی ادارہ صحت اور ہمارے شراکت داروں کے تعاون سے آج اتوار کو 37 مریض، 34 بچے اور 3 بالغ اوراپنے خاندانوں کے 39 دیگر افراد کے ساتھ رفح کراسنگ کے راستے مصر روانہ ہوئے”۔
انہوں نے مصری حکومت کی مسلسل حمایت اور غزہ سے آنے والے مریضوں کو خصوصی طبی امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ہزاروں جانوں کو بچانے کے لیے تمام ممکنہ راستوں سے طبی انخلاء کے آپریشن کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہفتے کے روز فلسطینی مریضوں اور زخمیوں کی پہلی کھیپ گذشتہ مئی کے بعد پہلی بار مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی سے روانہ ہوئی۔ غزہ سے فلسطینی مریضوں اور زخمیوں کی بیرون ملک روانگی انیس جنوری کو قابض اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کےدرمیان طے پانے والی جنگ بندی معاہدے میں طے پائی گئی تھی۔
اس سے قبل 50 کے قریب بیمار وں اور زخمی بچوں اور ان کے معاون دیگر افراد کو رفع کراسنگ سے بیرون ملک روانہ کیا گیا تھا۔