شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

’ہم دشمن کو فدائین‘ کے طوفان میں ڈبو دیں گے: القسام بریگیڈز

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈز قابض صہیونی دشمن کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے دشمن کو وارننگ دی ہے کہ "ہم دشمن کو فدائی حملے کرنےوالوں کے طوفان میں ڈبو دیں گے‘‘۔

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 20 فلسطینی شہید،54 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں مزید 20 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا القسام کے حملے میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں کل منگل کواسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مجاھدین نے گھات لگائے گئے حملے میں اس کے چار اہلکاروں کو ہلاک اورپانچ کو زخمی کردیا ہے۔

جنرل اسمبلی آج مقبوضہ فلسطین سے اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ کرے گی

اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل کو ایک سال کے اندر اندر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی غیر قانونی موجودگی ختم کرنے کے لیے کہے جانے کی تیاری ہے۔ اس سلسلے میں فلسطینیوں کی پیش کردہ ایک قرارداد پر آج بدھ کے روز کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

غزہ میں منظم قتل عام کا 348واں دن، نسل کشی کے ہولناک جرائم جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 18 ستمبر بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 348 واں روز ہے۔

رفح میں مجاھدین کے مخصوص آپریشن میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ کی پٹی کے جنوب میں مزاحمت کاروں کی طرف سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں چاراسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

’انروا‘ کی غزہ میں حشرات الارض کی بھرمار کی وارننگ

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے غزہ کی پٹی میں چوہوں اور کیڑے مکوڑون کے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کیا جو ابتر حالات میں غزہ کے بے گھر افراد کی صحت کے لیے ایک نیا خطرہ بن کر ابھر رہے ہیں۔

اسرائیل نے ویزے روک کرعالمی اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالی: لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کمشنر جنرل فلپ لازارینی نےکہا ہے کہ "اسرائیل" نے کئی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان اور ملازمین کو ویزا دینا بند کر دیا ہے۔

قابض فوج کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے مزید26 فلسطینی شہید،84 زخمی

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اجتماعی قتل عام کا سلسلہ جاری رہے۔ وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید اور 84 زخمی ہوئے۔

امریکی اور مغربی امداد سے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کا 347 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج سترہ ستمبر منگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 347 واں روز ہے۔