پنج شنبه 20/مارس/2025

غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے نتیجے میں ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور زخمی

جمعرات 13-فروری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت صحت نےبتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں مزید 3 شہداء کی لاشیں لائی گئیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 48 ہزار 222 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ شہداء میں سے دو ایسے ہیں جنہیں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے سے نکالا گیا تھا۔ جب کہ ایک زخمی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت بتایا گیا ہے کہ قابض فوج کی فائرنگ اور ملبے تلے دبے دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 9 شہری زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48,222 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 111,674 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی