
غزہ میں قتل عام میں 6 ہزار 100 بچے شہید اور 18 ہزار یتیم ہوئے:رپورٹ
اتوار-12-نومبر-2023
یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا کہ اس کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مسلسل 36ویں روز بھی اسرائیل کی جاری جنگ کا شکار ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد نصف ملین تک پہنچ گئی ہے، جن میں شہید اور زخمی ہونے والے بچے بھی شامل ہیں اور وہ بچے جن کے گھروں کو نقصان پہنچا یا وہ مکمل تباہ ہوگئے۔