دوشنبه 13/ژانویه/2025

غزہ میں قتل عام اور باہ کن ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 11-نومبر-2023

 

فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرلفلپ لازارینی نے کل جمعہ کو غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کےخاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے غاصب قابض ریاست کی جانب سے غزہ میں بڑے پیمانےپر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہکیا۔

 

لازارینی نے یو اینآر ڈبلیو اے کی طرف سے ایک بیان کے طور پر تقسیم کیے گئے ایک مضمون میں کہا کہ”غزہ میں مارے جانے والے بچے دہشت گرد، انسانی جانور یا جنگجو لوگ نہیں تھےجنہیں مٹا دیا جانا چاہیے”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "یہ انسانیت کو بچانے کا ہمارا آخری موقع ہے‘‘۔

 

یو این آر ڈبلیواے کمشنر نے غزہ میں تمام رہائشی محلوں کو تباہ کرنے کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے خطے کی تاریخ میں ایک خطرناک سیاہ باب کھلے گا۔

 

انہوں نے کہا کہغزہ کی صورتحال تباہ کن ہے اور اس المیے کو ختم کرنے کے لیے اب انسانی بنیادوں پرجنگ بندی کی ضرورت ہے۔

 

"ایکس” ویب سائٹ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ پر ایکٹویٹ میں لازارینی نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں یواین آر ڈبلیو اے کے ملازمین کے شہید ہونے والوں کی تعداد ایک ماہ میں 100 سے زیادہہو گئی ہے۔

 

یو این آر ڈبلیواے کے کمشنر نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگبندی کا مطالبہ کریں اور کہا کہ اس سے کسی تباہی کو روکا جا سکتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی