جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

سب سے بڑی یورپی نیوز ایپ اسرائیل کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے سرگرم

ملازمین کے انٹرویوز اور سائٹ سے حاصل کردہ اندرونی دستاویزات کے مطابق امریکی ویب سائٹ دی انٹرسیپٹ نے کہا ہے کہ یوروپ کی سب سے بڑی نیوز ایگریگیشن ایپ Upday نے کمپنی کی غزہ میں جنگ کی کوریج کو اسرائیل نواز جذبات سے رنگین کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

’حماس کے پاس اسرائیل پرحملے کی مکمل انٹیلی جنس معلومات تھیں‘

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اعتراف کیا ہے کہ "حماس نےجب 7 اکتوبر کواسرائیل پر حملہ کیا تو اس کے پاس اسرائیلی فوج کے خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں درست انٹیلی جنس معلومات تھیں۔"

غزہ میں کسی بھی بہانے معصوم لوگوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے: ولی عہد

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے اور سولین کی جانوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

24 گھنٹوں میں 37 قتل عام، چار سو کے قریب فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا ہےکہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 قتل عام کیے گئے جن میں 352 شہید اور 669 زخمی ہوئے جن میں یونانی آرتھوڈوکس چرچ کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔ جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی مسیحی مارے گئے۔

طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں 1500 صہیونی ہلاک، 4834 زخمی

صہیونی قابض افواج نے جمعہ کی صبح اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ معرکے کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد میں گذشتہ روز کے مقابلے میں 200 سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ قابض فوجیوں اور آباد کاروں کی مزید لاشیں ملی ہیں۔

غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت، مغرب پر منافقت کا الزام

پورٹیس نے مغربی ممالک پر منافقت کا الزام لگایا اور یوکرین کی جنگ اور غزہ کی جنگ کو صاف اور صریح انداز میں نمٹانے میں دوہرا معیار اپنایا۔

غزہ ہولوکاسٹ جاری، شہداء کی تعداد 3785 ہوگئی

غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہولوکاسٹ 14 ویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔ شہریوں کے گھروں، رہائشی محلوں اور پناہ گاہوں پر مسلسل بمباری، نسل کشی جاری ہے اور اس بربریت کو امریکا اور مغرب کی طرف سے قابض فوج کو مکمل معاونت حاصل ہے۔

ہنیہ کا نفیر عام کا اعلان، غزہ پر جارحیت علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ہماری عرب اقوام اور مسلم امہ کے عوام سے اپیل ہےکہ وہ آج جمعہ کو دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں نفیر عام کریں۔

غزہ پر اسرائیلی حملے میں قومی سلامتی کے کمانڈر خاندان سمیت شہید

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ پٹی میں قومی سلامتی کے کمانڈر جہاد محیسن اسرائیلی فضائی حملے کے دوران اپنے گھر میں اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔

’غزہ پر زمینی حملے کی صورت میں اسرائیل کئی سال پھنس سکتا ہے‘

امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ممکنہ اسرائیل کا زمینی حملہ برسوں تک جاری رہے گا اور اس میں "خوفناک لڑائی" شامل ہوگی۔