جمعه 24/ژانویه/2025

غزہ پر اسرائیلی حملے میں قومی سلامتی کے کمانڈر خاندان سمیت شہید

جمعہ 20-اکتوبر-2023

 

غزہ میں سرکاری میڈیاکے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ پٹی میں قومی سلامتی کے کمانڈر جہاد محیسن اسرائیلیفضائی حملے کے دوران اپنے گھر میں اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔

 

غزہ کی پٹی میں صیہونیقابض فوج کا ہولوکاسٹ 14ویں دن میں جاری ہے۔

 

اسرائیلی فوجگھروں کے اندر موجود ان کے مکینوں پررہائشی محلوں اور پناہ گاہوں پر مسلسل بمباری،نسل کشی اور بربریت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

 

سات اکتوبر سے ابتک اس جارحیت میں 3500 سے زائد شہید، 12000 سے زائد زخمی، 10 لاکھ افراد بے گھراور ہزاروں رہائشی یونٹس کی تباہی ہو چکی ہے۔

 

اقوام متحدہ کیتنظیموں نے انسانی اور ماحولیاتی تباہی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ بمباری میں 4ہسپتالوں کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔ شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے پڑی ہیں، جب کہعلاقے میں پینے کے پانی کی کمی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی