شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

حماس ایک سوچ کا نام، اسے مارا نہیں جا سکتا، مستقل جنگ بندی کی جائے

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہےکہ حماس تحریک "صرف افراد کا گروہ نہیں ہے، بلکہ ایک خیال اور نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا"۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کی حد سے تجاوز کیا ہے اور اسے غزہ پر دوبارہ قبضے کا نہیں سوچنا چاہیے۔

حماس کے ترجمان اور سینیر رہنما محمد حمادہ اسرائیلی بمباری میں شہید

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے جماعت کے القدس کے لیے ترجمان محمد حمادہ کی غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے شہید رہ نما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کا معاہدہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےکہا ہے کہ مصر اور قطر کی ثالثی کے تحت آئندہ دو دن کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزاحمت نے اسرائیل کے ساتھ وہ کیا جو فوجیں نہیں کرسکیں: داؤد اوگلو

سابق ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو نے اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ کے عوام کی استقامت کو سراہا ہے۔

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ انہوں نے "اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے غیر قانونی حملوں کے بارے تبالہ خیال کیا"۔

کینیڈا میں فلسطینیوں سے یکجہتی ملین مارچ، لاکھوں افراد کی شرکت

اتوار کے روز کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ہزاروں افراد نے فلسطین کی حمایت میں ایک ملین بڑے مارچ اور مظاہرے میں حصہ لیا اور غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

القسام کے کمانڈر احمد الغندور اور ایمن صیام سمیت چار اہم رہنما شہید

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے حالیہ غزہ کی لڑائی میں اتوار کے روز اپنے چار اہم رہنماؤں کے شہید ہوجانے کا اعلان کیا۔ یہ جنگ 7 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی اور 26 نومبر کو اس جنگ کا 51 واں دن تھا۔ 48 دن لڑائی جاری رہی اور پھر تین دن سیز فائر کے گزرے۔ پیر کے روز جنگ بندی معاہدے کے چوتھا اور آخری دن ہوگا۔ منگل کی صبح 7 بجے جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جائے گا۔

قیدیوں کے تبادلے کےتیسرے روز 39 فلسطینی قید سے رہا

اتوار کی شام اسرائیل اور القسام بریگیڈ نے قیدیوں کی تیسری کھیپ کا تبادلہ مکمل کرلیا۔ حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑ دیا اور بدلے میں اسرائیل نے جیلوں میں قید 39 فلسطینی رہا کردئیے۔ تین روز میں حماس 39 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر چکی اور بدلے میں 117 فلسطینی قیدی رہائی پاکر مغربی کنارے پہنچ گئے ہیں۔

غزہ : پوتی کو کھودینے والے غزہ کے دادا کا دلخراش پیغام

چند روز قبل ایک دل گرفتہ کر دینے والے ویڈیو میں نظر آنے کے بعد فلسطینی دادا نئے ویڈیو کلپ کے ساتھ سوشل میڈیا پر آگئے۔ چند روز قبل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فلسطینی بزرگ اپنی شہید ہونے والی پوتی ’’ ریم‘‘ کے گالوں بوسہ دے رہے اور ان کی آنکھیں بند کر رہے ہیں۔

جنگ بندی کے دوسرے روز13 صہیونیوں کے بدلے39 فلسطینی رہا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ کل ہفتے کی شام غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مصری اور قطری کوششوں کو سراہا۔ دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے مگراسرائیلی دشمن جنگ بندی کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کررہا ہے۔