پنج شنبه 23/ژانویه/2025

کینیڈا میں فلسطینیوں سے یکجہتی ملین مارچ، لاکھوں افراد کی شرکت

پیر 27-نومبر-2023

 

اتوار کے روز کینیڈاکے دارالحکومت اوٹاوا میں ہزاروں افراد نے فلسطین کی حمایت میں ایک ملین بڑے مارچاور مظاہرے میں حصہ لیا اور غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

 

سی بی سی نیوز کیرپورٹ کے مطابق مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے، انہوں نے غزہ کی پٹیمیں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 

مظاہرین نے فلسطینیوںکی آزادی اور غزہ میں "نسل کشی” کے خاتمے کے لیے نعرے بھی لگائے۔

 

اس مارچ کو کینیڈامیں فلسطین کی حمایت میں ہونے والی سرگرمیوں میں اب تک کی سب سے بڑی ریلی قرار دیاجاتا ہے۔

 

غزہ کی پٹی میںاسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں جن میں غزہ پر اسرائیلیجارحیت کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

 

7 اکتوبر سے لے کر اب تک 48 دنوں کے دوران قابض فوج نے تباہ کنبمباری کی کارروائیاں جاری رکھی ہیں جس کے نتیجے میں 6100 سے زائد بچوں سمیت تقریباً15000 فلسطینی شہید اور 7000 لاپتہافراد کے علاوہ 36000 زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی