چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن

سات اکتوبر کے بعد غرب اردن میں 9870 فلسطینی گرفتار

گذشتہ برس سات اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد نو ہزار آٹھ سو ستر تک جا پہنچی ہے۔ اس میں گذشتہ شب اسرائیلی فوج کی طرف سے گرفتار کیے جانے والے پندرہ فلسطینی بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، ایک مکان مسمار

اسرائیلی قابض افواج نے منگل کی صبح سویرے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی ایک تازہ مہم شروع کی۔ اس دوران قابض فوج نے ایک مکان کو مسمار کردیا جب کہ کئی مقامات پر فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی فوج کا نابلس میں وحشیانہ حملہ،دو فلسطینی شہید،29 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس میں بلاطہ کیمپ پر ہفتے کی شام صیہونی قابض فوج کی فضائی بمباری اور اندھا دھند شیلنگ کے نتیجے ایک بچے سمیت دو شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔

القدس میں متعدد فلسطینی زخمی، جنین اور رام اللہ میں اسرائیلی چھاپے

مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوئے جب کہ مغربی کنارے کے شمالی اور وسطی شہروں جنین اور رام اللہ میں بڑے پیمانے پراسرائیلی فوج نے چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ مار کی۔

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے حملوں کے 5 واقعات

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

نابلس: مشتعل فلسطینی نوجوانوں کی یہودی شرپسندوں کے ساتھ جھڑپیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں اور قابض فوج کے ساتھ مشتعل فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپوں کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

غرب اردن میں یہودیوں کی آباد کاری کے لیے 3500 نئے مکانات کی منظوری

آج بدھ اور کل جمعرات کواسرائیلی سول انتظامیہ کی سپریم پلاننگ کمیٹی نے مغربی کنارے کی زمینوں پر قائم بستیوں میں 5300 نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی۔

اسرائیلی قابض فوج کے طولکرم میں قاتلانہ حملےمیں 4 فلسطینی نوجوان شہید

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں رات گئے قابض اسرائیلی فوج کے ڈرون کے ذریعے کیے گئے قاتلانہ حملے میں چار نوجوان شہید ہو گئے۔

مجاھدین کے حملے میں اسرائیلی فوجی گاڑی تباہ، متعدد فوجی زخمی

پیر کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم اور عین الشمس کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے قابض فوج کی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد غاصب فوجی زخمی ہوگئے۔

جنین: چھاپہ مارقابض فوج پرمجاھدین کا حملہ،اسکواڈ کمانڈر ہلاک،17 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران مزاحمت کاروں کے حملے میں کم سے کم ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔