پنج شنبه 05/دسامبر/2024

غرب اردن میں یہودیوں کی آباد کاری کے لیے 3500 نئے مکانات کی منظوری

بدھ 3-جولائی-2024

آج بدھ اور کل جمعراتکواسرائیلی سول انتظامیہ کی سپریم پلاننگ کمیٹی نے مغربی کنارے کی زمینوں پر قائمبستیوں میں 5300 نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی۔

اسرائیلی چینل 7 نےرپورٹ کیا کہ جن بستیوں میں تعمیر کی منظوری دی جائے گی ان میں سے نابلس میں”ایلون مورہ” میں 186 سیٹلمنٹ یونٹس، الخلیل میں "کریات اربع”میں 240 سیٹلمنٹ یونٹس،  رام اللہ کی  "نیریا” یہودی کالونی میں 435 سیٹلمنٹیونٹس شامل ہیں۔

چینل نے رپورٹ کیا کہنئے منظور شدہ سیٹلمنٹ یونٹس کی کل تعداد گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 24 ہزار سے زائدیونٹس تک پہنچ گئی۔

چینل کی رپورٹ کےمطابق سال 2020ء اور 2022ء کے درمیان اسرائیل نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدسمیں یہودی آباد کاری کے لیے 20000 سے کم سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے لیے منظوری دیتھی۔

گزشتہ ماہ کے آخر میںقابض حکومت نے مغربی کنارے میں 5 بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کیا۔ انمیں  نابلس کے جنوب میں "اویتار”،رام اللہ کے مغرب میں "سادے افراہیم‘‘، رام اللہ کے مشرق میں " گیوات عساف‘‘ یروشلم اور الخلیل کے درمیان "اڈوریم”۔نامی کالونیاں شامل ہیں۔

اسرائیلی بستیوں میں ہزاروںہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر اور ایریا بی میں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے لیےاحکامات بھی جاری کیے گئے 

مختصر لنک:

کاپی