چهارشنبه 30/آوریل/2025

عزت الرشق

اسرائیلی فوج غزہ کی دلدل میں مزید دھنس رہی ہے : عزت الرشق

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈز، القدس بریگیڈز اور غزہ کے بہادر و مضبوط فلسطینیوں کی کارروائیاں غزہ کو غاصبوں کا قبرستان بنانے کے وعدے کی تصدیق کرتی ہیں۔

غزہ میں لڑائی میں تیزی اسرائیلی فاشزم کا منہ بولتا ثبوت ہے: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ صہیونی کابینہ کی جانب سے اپنی نازی فوج کو خان یونس اور رفح میں لڑائی کی شدت بڑھانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ جنگ بندی کے مذاکرات میں دشمن کی مذاکراتی پوزیشن کو بہتربنایا جا سکے۔ یہ غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف ان کے فاشسٹ رویے کی نئی شدت ہے۔

جبری نقل مکان فلسطینیوں کواجتماعی سزا دینے کا اسرائیلی حربہ ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا کہ شمالی خان یونس اور مشرقی دیر البلح میں مجرم قابض صہیونی فوج کی نام نہاد "انسانی اور محفوظ زون" سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنا اجتماعی سزا اور نسل کشی کو مزید گہرا کرنا کا ایک ہتھکنڈہ ہے۔

اسرائیلی کی تحقیقات اسرائیلی جنگی جرائم ثبوت ہیں:عزت الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کی جانب سے نازی قابض فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے،سرنگوں اور عمارتوں کی تلاشی کے لیے فلسطینی شہریوں کو استعمال کرنے کے چونکا دینے والے انکشافات کوغزہ میں بار بار کیے جانے والے اسرائیلی جنگی جرائم کا ثبوت قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان نیتن یاھو کے جھوٹے ہونے کی گواہی ہے: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سینئر رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کا اعترافی بیان کہ ’مغویوں کی واپسی کے معاہدے کے خاتمے اور اس کی تاخیر کی وجہ اسرائیل ہے‘۔ ایک مکمل فتح کی بات مکمل بکواس ہے"۔

’’فلسطینی مجاھدین عام شہریوں کو کبھی ڈھال نہیں بناتے‘‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج پناہ گاہوں میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف اپنے جرائم کو جواز فراہم کرنے کے لیے حیلے بہانے اور جھوٹ بولتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت عام شہریوں میں موجود نہ ہونے کی سخت پالیسی پر قائم ہے۔

جنگ بندی مذاکرات روکنے کا فیصلہ نہیں کیا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ خان یونس میں المواصی میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے جواب میں حماس کی طرف سے مذاکرات کو روکنے کے فیصلے کے بارے میں میڈیا میں آنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ حماس نے جنگ بندی مذاکرات روکنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

مزاحمت نے صیہونی جنگی کونسل کو توڑ ڈالا: الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا کہ القسام بریگیڈز کی قیادت میں مزاحمت نے صہیونی جنگی کونسل کو ختم کر دیا جو آٹھ ماہ قبل مزاحمت کو ختم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

عزیز دویک کی حالت فلسطینی اسیران پر دشمن کے مظالم کا ثبوت ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عزیز دویک کی صہیونی قابض ریاست کی جیلوں میں آٹھ ماہ کی غیر منصفانہ انتظامی حراست کے بعد رہائی سے ان کی حالت ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز دویک کی تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے قیدیوں کے ساتھ صہیونی دشمن ریاست کےعقوبت خانوں میں کیسا وحشیانہ سلوک اور مظالم ڈھائے جاتے ہیں۔

حماس اور دھڑوں کا ردعمل ذمہ دارانہ، سنجیدہ اور مثبت ہے:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور دوسرے فلسطینی دھڑوں کا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر ردعمل ذمہ دارانہ، سنجیدہ اور مثبت ہے۔