
لبنان کے خلاف جارحیت مزاحمت کے حوصلے پست نہیں کرسکتا:الرشق
جمعرات-19-ستمبر-2024
اسلامی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے برادر لبنانی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کی تجدید اور تسلسل اور ریڈیو مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں کے مظلوم فلسطینیوں کےخلاف جاری صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کے تسلسل میں لبنان میں نہتے شہریوں کو مواصلاتی آلات میں تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا۔