
حزب اللہ کا دراندازی کرنے والی صہیونی فوج پر خوفناک حملہ
جمعرات-3-اکتوبر-2024
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعرات کو سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کرنے غاصب صہیونی فوج کے خلاف دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے اورکئی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے منتقل کیا گیا۔