جمعه 15/نوامبر/2024

حزب اللہ

حزب اللہ کا بہ یک وقت 100 میزائلوں سے حملہ، حیفا کو ہلا کر رکھ دیا

آج منگل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں قابض صہیونی فوج کی چھاؤںیوں اور کیمپوں پرایک سو سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس نے صہیونی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

نعیم قاسم: طوفان الاقصیٰ نے مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدلنے کا آغاز کیا

لبنانی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ ایک غیر معمولی واقعہ اور مشرق وسطیٰ کے چہرے کو بدلنے کا آغاز ہے۔

اسرائیلی جارحیت جاری، ہماری قیادت محفوظ ہے، افواہیں بے بنیاد ہیں

قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے خلاف اپنی خونی جارحیت میں شدت پیدا کرتے ہوئے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں وادی بیقاع اور ملک کے جنوب کو ایک بار پھر نشانہ بنایا اور مزید شہریوں کوشہید اور زخمی کیا ہے۔

حزب اللہ کےاسرائیلی بستیوں پرحملے جاری

لبنان کی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے ہفتے کے روزنام نہاد قابض صہیونی ریاست پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔ دوسری جانب غاصب فوج کی زمینی کارروائی کے دوران مجاھدین نے بھرپور جوابی وارکرتے ہوئے دشمن کو کئی محاذوں پرپسپا کردیا ہے۔

لبنان میں گھسنے والے 20 اسرائیلی فوجی جھنم واصل کردیے:حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ نے کہا ہےکہ مرون الراس اور یارون کے مضافات میں دراندازی کرنے والی قابض اسرائیلی فوج پر مجاھدین نے حملہ کرکے دشمن کے کم سے کم بیس فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا۔

حزب اللہ کا دراندازی کرنے والی صہیونی فوج پر خوفناک حملہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعرات کو سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کرنے غاصب صہیونی فوج کے خلاف دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے اورکئی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے منتقل کیا گیا۔

لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے حملوں میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی

لبنان میں اسلامی مزاحمت نے بدھ کی صبح فلسطین- لبنان سرحد پرقابض فوج کے اجتماعات کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کا خیبر آپریشن شروع، موساد کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری

لبنان کی سب سے بڑی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نےقابض صہیونی دشمن کےخلاف’خیبر‘ آپریشن شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کے آغاز میں تل ابیب میں صہیونی فوج کے ایک فضائی اڈے پر بمباری کی تجدید جب کہ تل ابیب میں قابض دشمن کے خفیہ ادارے موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے قابض صہیونی ریاست پر میزائلوں کی بارش کردی

لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے قتل سے پہلے بمباری کی اسی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے ہفتے کے روزقابض صہیونی دشمن کی متعدد کالونیوں اور مقامات پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا۔ان حملوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

حزب اللہ کا جماعت کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان

لبنان میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے حارہ حریک پر کی گئی وحشیانہ بمباری میں "یروشلم اور فلسطین کے راستے پر" جماعت کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔