جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ

عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کوکٹہرے میں لایا جائے: یواین

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے تقریباً 70 فیصد متاثرین بچے اور خواتین ہیں، جو بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصولوں کی منظم خلاف ورزی کی نشاندہی کرتا ہے۔ عالمی تنظیم نے امتیازی سلوک اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں صحافیوں کا قتل ناقابل قبول ہے:گوتریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ "غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے صحافیوں کا قتل ناقابل قبول ہے"۔ انہوں نے صحافیوں کی نسل کشی فوری طو رپر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

قابض فوج نےغزہ میں صحت کا نظام کو تباہ وبرباد کردیا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری نے کہا ہے کہ "اسرائیل غزہ کی پٹی میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تباہ کرنے کے لیے ایک منظم پالیسی پر عمل پیرا ہے، طبی کارکنوں اور تنصیبات پر جان بوجھ کر حملے کررہا ہےجو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے"۔

غزہ میں ہزاروں خواتین کو صحت کےجان لیوا خطرات کا سامنا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے خواتین کے حقوق کے نگران ادارے نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہزاروں خواتین کو جان لیوا صحت کے خطرات کا سامنا ہے جہاں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی مارے گئےہیں۔

اقوام متحدہ: غزہ میں 15000 حاملہ خواتین غذائی قلت کے دہانے پر ہیں

اقوام متحدہ کی خواتین نے غزہ میں صحت کی صورتحال پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جسے "غزہ: خواتین کی صحت پر جنگ" کا عنوان دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں غزہ میں صحت کے شعبے کے بحران اور خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی اور نفسیاتی صحت پر اس کے اثرات کا جامع تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

غزہ میں بھوک سے متعلق ’یواین‘ رپورٹ فوری مداخلت کے متقاضی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے خوراک مائیکل فخری کی طرف سے غزہ کی پٹی میں غذائی قلت پر جاری کردہ رپورٹ کے بعد ضروری ہوگیا ہے کہ فلسطینی عوام کو فوری اور مکمل ریلیف فراہم کیا جائے۔

غزہ میں قحط نے جنگوں میں بھوک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں پیش کردہ لرزہ خیز اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں قحط کے نتیجے میں سابقہ جنگوں میں بھوک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقوں میں تباہ کن صورتحال سے خبردار کردیا

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شروع کیے گئے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن سے فلسطینی علاقوں میں تباہ کن صورتحال کو مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ: غزہ میں پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اوچا نے کہا ہے کہ "غزہ کی پٹی میں پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے‘‘۔

اقوام متحدہ: غزہ میں خاندان انخلاء کے ہر حکم پرناممکن فیصلے کرتے ہیں

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ "غزہ کی پٹی میں خاندانوں کو انخلاء کے ہر حکم کے ساتھ ناممکن فیصلے کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے"۔