جمعه 09/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجی گاڑیاں اورکئی ٹینک تباہ کردیے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل اتوار کو غزہ کے جنوب مغرب میں اسرائیلی فوج کے دو ٹینکوں اور ایک فوجی کیریئر کو "الیاسین 105" گولوں سے تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

’غزہ پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے عالمی برادری حرکت میں آئے‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے عالمی برادری، عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بند کرانے کے لیے فوری حرکت میں آئیں۔

امریکا غزہ پر حکومت کی منصوبہ بندی کے ڈھونگ سے باز رہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما باسم نعیم نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہونے والی فوجی جارحیت حماس اور اسرائیل کے درمیان نہیں بلکہ اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان دہائیوں سے جاری جنگ کا حصہ ہے۔

ہسپتال کے قریب کوئی سرنگ نہیں، اسرائیل کے دعوے گمراہ کن ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے اسرائیل کے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے جس میں اسرائیل نے کہا تھا کہ حماس الشفا ہسپتال کی آڑ لے اپنی جنگجوؤں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ اسامہ حمدان نے کہا اسرائیل الشفا ہسپتال کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹرز کی بات کر کے ہسپتالوں پر بمباری کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہتھیار چلانے والا ہر مسلمان قبلہ اول کے لیے اٹھ کھڑا ہو: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے رہ نما خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ ہتھیار اٹھانے والے ہر شخص کو الاقصیٰ اور ملت اسلامیہ کی نصرت کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔

غزہ میں جنگی قیدی بنائی گئی تین اسرائیلی خواتین کا نیتن یاھو کو پپغام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں میں سے تین خواتین نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ کی پوزیشن کا مطلب یہ کہ آپ چاہتے ہیں ہم مارے جائیں‘۔

اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے تیار ہیں:السنوار

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے غزہ کی پٹی میں رہ نما یحییٰ السنوار نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ ان کی جماعت مزاحمت کاروں کی حراست میں موجود قیدیوں کے بدلے قابض دشمن کی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو فوری طور پر نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

جنرل اسمبلی:غزہ میں جنگ بندی کےلیے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری 22 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ صہیونی جارحیت تیز ہونے کے دوران اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اردن کی طرف سے پیش کی گئی عرب قرارداد کے مسودے کی منظوری دے دی۔ اس قرار داد میں غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ھنیہ کا مصری انٹیلی جنس سے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل سے فون پر رابطہ کیا، جہاں انہوں نے غزہ کی پٹی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس نے جنگ کے لیے ہسپتالوں کے استعمال کا اسرائیلی الزام مسترد کردیا

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز حماس پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اس طرح حماس فلسطینی علاقے اور اس کے اطراف میں جنگ بڑھ رہی ہے۔