
الجزائرکی حماس کو فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مصالحت کی پیش کش
اتوار-18-ستمبر-2022
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہےکہ ان کی جماعت کی قیادت کو الجزائر کے دورے کا سرکاری دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد فلسطینی قومی مذاکرات کو کامیاب بنانے، مفاہمت تک پہنچنے اور فلسطینیوں کی صفوں کو ترتیب دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔