شنبه 18/ژانویه/2025

غزہ میں جنگی قیدی بنائی گئی تین اسرائیلی خواتین کا نیتن یاھو کو پپغام

منگل 31-اکتوبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی قید میں موجود اسرائیلیقیدیوں میں سے تین خواتین نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ کی پوزیشن کا مطلب یہ کہ آپ چاہتے ہیں ہم مارے جائیں‘۔

 

حماس کی جانب سےپیر کو ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں تین خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہاسرائیلی شہری ہیں۔ حماس کی جانب سے جاری 76 سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھائی گئی خواتینکی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔

 

خبر رساں ادارےاے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ویڈیو میں تین خواتین دکھائی ہیں۔ تاہم انہوںنے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ تمام زیر حراست افراد کی رہائی کے لیے معاہدہ کرے۔

 

اس ویڈیو میں انخواتین میں سے ایک کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’ہمیں قید میں 23 دن گزر چکے ہیں۔ ابجنگ کو ختم ہونا چاہیے۔‘ وہ خاتون کہتی ہیں کہ ’گذشتہ روز اغوا ہونے والوں کےخاندان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی گئی ہے۔‘

 

انہوں نے کہا کہ’ہم جانتے ہیں کہ جنگ بندی ہونی تھی۔‘’آپ (بنیامین نیتن یاہو) ہمیں چھڑوانے والےتھے۔ آپ کو ہمیں چھڑوانا چاہیے۔‘وہ مزید کہتی ہیں کہ ’اس سب کے بجائے ہم آپ کی سیاست،سکیورٹی اور فوجی افراتفری میں گھسیٹے جا رہے ہیں۔‘

 

انہوں نے اپنیبات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’کیوں کہ آپ نے سات اکتوبر کو جو گند پھیلایا ہے۔ کیوںکہ وہاں پر کوئی فوج نہیں تھی۔‘ ’کوئی نہیں آیا۔ کسی نے ہماری آواز نہیں سنی۔ ہممعصوم شہری جو اسرائیل کی ریاست کو ٹیکس دیتے ہیں یہاں شیوی میں بے حال بیٹھے ہیں۔‘

 

انہوں نے مزیدکہا کہ ’آپ ہمیں قتل کر رہے ہیں۔ آپ ہم سب کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ہم سب کو قتلکرنے کا کوئی راستہ ڈھونڈنا چاہتے ہیں۔‘

 

ویڈیو میں دکھائیدینے والی خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا انتہائی برہمی سے کہتی ہیں کہ ’کیاآپ نے پہلے ہی کافی لوگوں کو قتل نہیں کر لیا؟ کیا پہلے ہی بہت سے اسرائیلی شہریقتل نہیں ہو چکے؟‘

 

’ہمیں آزاد کروائیں۔ ہم سب کو آزاد کروائیں۔ ان کے قیدیوں کو آزادکروائیں۔ ہمیں اپنے خاندان کے پاس واپس بھجوائیں اور ابھی بھجوائیں۔ ابھی!‘

 

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے پیر کو حماس کی اس ویڈیو کو ’ظالمانہ نفسیاتی پروپیگنڈا‘قرار دیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی