جمعه 09/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

دمشق میں اسرائیلی سفارت خانے پراسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےشام کےدارالحکومت دمشق میں صیہونی ریاست کی دہشت گردانہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں شام کے دارالحکومت دمشق میں کل سہ پہر کو ایرانی قونصل خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں متعدد ایرانی سفارت کاروں اور مشیروں کی شہادت ہوئی ہے۔

حماس کی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکی بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے مجرم صہیونی ریاست کو میزائلوں اور جنگی طیاروں سمیت ہتھیاروں کی نئی کھیپ بھیجنے کے ارادے کی شدید مذمت کی۔

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی ایرانی اسپیکر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس ] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور تحریک کے قیادت کے وفد نے جمعرات کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایرانی دارالحکومت تہران میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے طوفان الاقصیٰ سے متعلق سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اور غزہ کی پٹی پر صیہونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ پربریفنگ دی۔

ہم ایک تاریخی مرحلے سے گذر رہے ہیں،صہیونی وجود تنہا ہوچکا:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں غیر معمولی اور غیر مسبوق استقامت کا اظہار کر رہے ہیں اور فلسطینی مزاحمت نسل کشی اور صہیونی جرائم کی جنگ کا پامردی سے مقابلہ کر رہی ہے۔

مروان عیسیٰ زندہ ہیں، ان کے قتل اسرائیلی دعوےبے بنیاد ہیں:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ بھائی مجاہد رہنما مروان عیسیٰ کے قتل کے بارے میں قابض فوج کی کہانی پر کوئی بھروسہ نہ کیا جائے کیونکہ اسرائیل فلسطینی مزاحمتی قیادت کے حوصلے پست کرنے کے لیے اس طرح کے دعوے کرتا ہے۔

فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیس کے بیانات کہ اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ مجرم صہیونی قابض فوج ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور نسلی تطہیر کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے ایک سینیر اہلکار کی طرف سے ایک اضافی اعتراف ہے۔

حماس کا غزہ میں سلامتی کونسل کی "جنگ بندی” کی قرارداد کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے رمضان کے مقدس مہینے میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ اسرائیل نے قرارداد کو مسترد کردیا ہے۔

صہیونی قابض ریاست ہر دور کے لیے برائی اور جرائم کی علامت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ذریعے چلائی جانے والی سیاسی چالبازی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے جنگی مجرم اور برائی کا سرغنہ قرار دیا۔حماس نے کہا کہ نیتن یاھو سیاسی مقاصد کے لیے مذہب کو استعمال کررہا ہے۔

حماس کا سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کو ویٹو کیے جانے کا خیر مقدم

جمعے کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مسودہ قرارداد کو مسترد کیے جانے کو سراہا جس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا واضح مطالبہ شامل نہیں تھا ہے۔

مزاحمتی رہ نماؤں کی گرفتاری کا اسرائیلی دعویٰ بے بنیاد ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک سکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال میں مزاحمتی رہ نماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے عبرانی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔