چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج

جنوبی غزہ میں افسر سمیت چار اسرائیلی فوجی جنہم واصل

فلسطینی تحرک حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں میں کارروائیاں کر کے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے خود اپنے فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے جزیرہ النقب سے اسماعیل ھنیہ کی ہمشیرہ کو گرفتار کرلیا

آج پیر کی صبح قابض اسرائیلی پولیس نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو 1948 میں مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے النقب کے تل سبع قصبے سے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

اسرائیلی افسر کا ہینیبل پروٹوکول کے اپنے ساتھیوں کے قتل کا اعتراف

اسرائیلی قابض فوج کے کپتان کیپٹن بار زونشین نے اعتراف کیا ہےکہ اس نے ہنیبل پروٹوکول پر عمل درآمد کیا، جس میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی طرف سے کیے گئے الاقصیٰ فلڈ آپریشن کے دوران اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کا تعین کیا گیا ہے۔

مروان عیسیٰ زندہ ہیں، ان کے قتل اسرائیلی دعوےبے بنیاد ہیں:الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ بھائی مجاہد رہنما مروان عیسیٰ کے قتل کے بارے میں قابض فوج کی کہانی پر کوئی بھروسہ نہ کیا جائے کیونکہ اسرائیل فلسطینی مزاحمتی قیادت کے حوصلے پست کرنے کے لیے اس طرح کے دعوے کرتا ہے۔

قابض فوج کا غزہ سے چھاتہ بردار ریزرو بریگیڈ کے انخلاء کا اعلان

اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی شام غزہ کی پٹی سے چھاتہ بردار ریزرو بریگیڈ کے انخلاء کا اعلان کیا۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

اسرائیل کو غزہ میں جنگ کے دوران مزید تین فوجیوں کی ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انڈین فوجی غزہ جنگ میں کیا کر رہے ہیں؟

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، جن میں اسرائیلی اور انڈیا میڈیا کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) میں شامل انڈین فوجی بھی حصہ لے ہیں اور ان میں سے ایک حال ہی میں مارا گیا ہے۔

القسام کا غزہ میں بیت اسرائیلی فوج کے کمانڈ سینٹر پر حملہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی پیدل فوج اور بیت حانون میں قابض فوج کے کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا اپنے شہریوں پر ہیلی کاپٹر سے حملے کا اعتراف

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں کو کبوتز ریئم کے قریب منعقد ہونے والے ’نووا میوزک فیسٹیول‘ کے بارے میں پہلے سے کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی علاقے میں گھس کر کنسرٹ کو بے ساختہ نشانہ بنایا تھا تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔

خان یونس میں مجاھدین کی گوریلا کارروائی میں دشمن کے دو ٹینک تباہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نےغزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں حملہ آور قابض صہیونی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا اور اس کے دو ٹینک تباہ کر دیے۔