جمعه 17/ژانویه/2025

جنوبی غزہ میں افسر سمیت چار اسرائیلی فوجی جنہم واصل

اتوار 7-اپریل-2024

فلسطینی تحرک حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں میں کارروائیاں کر کے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے خود اپنے فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزاحمت کار جنگجوؤں نے مرکاوا طرز کے تین ٹینکوں کو "ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی ریسکیو فورسز جھڑپوں کے مقام کی طرف بڑھیں تو پہلے سے نصب شدہ بارودی سرنگ کے جال میں پہنچیں تو انہیں تین دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملہ خان یونس کے علاقے مشرقی الزنہ میں کیا گیا۔ القسام نامی عسکری ونگ نے مزید کہا کہ ان کے ارکان نے تصدیق کی ہے کہ واپسی پر انہوں نے ایک اور مرکاوا ٹینک کو "ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی پیادہ فوج کے ارکان کو بھی ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا۔ یہ فوجی امل کالونی میں اپنے ہلاک ارکان اور زخمیوں کو لینے پہنچے تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹر سے اتر کر قریب پہنچے تو ان پر حملہ کر دیا گیا۔

مزاحمت کاروں کے ارکان نے امل کالونی میں "ٹنڈوم” نامی میزائل کے ذریعے انتہائی قریب سے پانچ فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو بھی تباہ کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی