اسرائیلی قابضفوج نے جمعرات کی شام غزہ کی پٹی سے چھاتہ بردار ریزرو بریگیڈ کے انخلاء کا اعلانکیا۔
اسرائیل کا یہاعلان پیرا ٹروپرز بریگیڈ کے ایک سارجنٹ کی ہلاکت اور دو شدید زخمیوں سمیت 9 افرادکے زخمی ہونے کے اعتراف کے بعد سامنے آیا ہے۔
7 اکتوبر کو غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی قابض فوج کی جانبسے سرکاری طور پر اعلان کردہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 571 ہو گئی ہے۔ 27 اکتوبر کوغزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک 234 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکےہیں۔
جنوری 2024ء کےآخر میں اسرائیلی قابض فوج نے لبنان کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں تعینات اپنیافواج کو کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی سے اپنی ایک ریزرو بریگیڈ کےانخلاء کا اعلان کیا ہے۔
قابض فوج کے ریڈیونے کہا کہ پانچویں ریزرو بریگیڈ نے 30 جنوری کو غزہ کی پٹی سے نکل کر اپنا مشنمکمل کیا۔ اس نے وضاحت کی کہ انخلاء پٹی میں فورسز کی تعداد کو کم کرنے کے فریمورک کے اندر آتا ہے۔
محاذ جنگ پرفورسز کو کم کرنے کے تناظر میں قابض فوج نے لبنانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں تعیناتاپنی افواج کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔