جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

مغربی کنارے میں قابض فوج کے چھاپے، تشدد، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک بڑے چھاپے کے دوران آج جمعرات کو متعدد فلسطینی شہری زخمی اور کئی کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں گولی مار کر فلسطینی نوجوان شہید کردیا

قابض صہیونی فوج نے آج بدھ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع الفوار کیمپ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی فوجی اڈے پرحملے کی کوشش کرنے والا فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک فلسطینی کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل شہر کے قریب لاچش ایئر بیس پر قابض فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اقوام متحدہ کا شہدائے قباطیہ کی بے حرمتی کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ میں قابض اسرائیلی فوج کے فوجیوں کی جانب سے تین فلسطینیوں کی لاشوں کی بےحرمتی کے مجرمانہ واقعے کی ’شفاف تحقیقات‘ اور ذمہ داروں سے باز پرس کا مطالبہ کیا ہے۔

جنین میں اسرائیلی دہشت گردی میں سات فلسطینی نوجوان شہید،10 زخمی

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سےغرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ کیے گئے بڑے پیمانے پر آپریشن میں سات فلسطینی جوان شہید اور دس زخمی ہو گئے۔ جمعرات کو کی گئی اس وحشیانہ کارروائی میں بنیادی ڈھانچے اور شہری املاک کو بڑ پیمانے پر تباہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کو مواصلاتی آلات میں دھماکوں کےجرم کی سزا بھگتنا ہوگی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں سیکڑوں مواصلاتی آلات میں ہونے والے مہلک دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں ملوث صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کےمغربی کنارے میں چھاپے، متعدد شہری گرفتار

پیرکی صبح قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی علاقوں پر دھاوا بول دیا اور گھروں پر چھاپے مار کر متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

طوباس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زخمی کمانڈر شہید

غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی مزاحمتی کمانڈر سیف ابو داؤس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔

الخلیل اور جینن میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں متعدد شہری زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل اور شمالی گورنری جنین میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طوباس میں الفارعہ کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے جمعرات کو علی الصبح قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔