پنج شنبه 20/مارس/2025

شمالی مغربی کنارے پر قابض فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 55 فلسطینی شہید

پیر 17-فروری-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے شمالی مغربی کنارے کے شہروں اور کیمپوں پر قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے وسیع پیمانے پر شروع کی گئی جارحیت کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 55 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

قابض فوج نے جنین اور اس کے کیمپ پر مسلسل 28ویں روز بھی اپنے محاصرے اور جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے۔ اس جارحیت میں درجنوں فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی اور بڑی تعداد میں شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوج نے بڑی تعدادمیں شہریوں کو نقل مکانی پرمجبورکیا گیا۔

جنین پناہ گزین کیمپ میں 28 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک جنین اور اس کے کیمپ میں 26 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

طولکرم کیمپ میں مسلسل 22ویں روز بھی کیمپ پر جاری اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔

قابض فوج نے طولکرم کیمپ پر اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے غیر مسبوق تباہی مچائی ہے، جب کہ مکینوں کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے اور انہیں زبردستی گھروں سے نکالا جارہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی