شنبه 03/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

چار روزمیں غرب اردن میں یہودی آبادکاروں کے حملوں میں سات فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض اسرائیل کی جیلوں میں قید ایک فلسطینی قیدی کی شہادت کے علاوہ مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کی فائرنگ سے گزشتہ جمعہ کی صبح سے لے کر اب تک سات فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔

’اوآئی سی‘کی مغربی کنارے میں یہودی دہشت گردی کی مذمت

اسلامی تعاون کی تنظیم ’او آئی سی‘ نے اتوار کی شام مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے "روز مرہ کے جرائم اور منظم دہشت گردی میں اضافے" کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کے لیے "بین الاقوامی تحفظ" کا مطالبہ کیا۔

اسرائیل کا اپنے فوجی اڈے پر ایرانی حملے سے تباہی کا اعتراف

اتوار کے روز اسرائیلی قابض فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی اہداف کے خلاف صیہونی ریاست کے سابقہ جرائم کے جواب میں جاری ایرانی حملے میں ان کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

نصیرات کیمپ پر بمباری اسرائیلی جنگی جرائم کی تازہ کڑی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جنگ کی نسل کشی تباہ کن سلسلے کی ایک نئی کڑی قرار دیا۔

سرکاری پریس آفس کی غزہ میں صحافیوں پر حملے کی مذمت

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے ایک پریس بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپ میں میڈیا کوریج کے دوران تین صحافیوں کو قابض فوج کی جانب سے جان بوجھ کرنشانہ بنانےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نصیرات پر جارحیت، وحشیانہ صہیونی حملےکےخلاف بہادرانہ مزاحمت

​عیدالفطر کے دوسرے روز اسرائیلی قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے آس پاس فوجی آپریشن شروع کیا، درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے کی شدید گولہ باری کی اور وہاں سے نکلنے والی بہادرانہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔​

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید،76 زخمی

عیدالفطرکے تیسرے روز جمعہ کو وزارت فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے شہادتوں کی تعداد 33 ہزار 634 شہید اور 76 ہزار 214 زخمی ہو گئی ہے۔

اسرائیلی مساجد، اسکولوں پربمباری، بازار تباہ، متعدد فلسطینی شہید

فلسطن کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں عید کے دوسرے روز ایک سے زیادہ مقامات پر قتل عام کیا۔ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو مساجد، دو اسکولوں اور شہریوں سے بھرے دو بازاروں پر بمباری کی۔ اس تازہ بربریت میں مزید 20 سے زائد شہری شہید ہوگئے۔

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ میں مزید 63 فلسطینی شہید،45 زخمی

غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کے نتیجے میں 63 شہری شہید اور 45 زخمی ہو گئے۔

غزہ پر اسرائیلی جنگ کے دوران 13 ہزار فلسطینی لاپتا ہوچکے:رپورٹ

انسانی حقوق کی یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے فوری طور پر بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسرائیلی قابض افواج کی بمباری سے گھروں اور عمارتوں کے ملبے کو ہٹانے کے لیے خصوصی میکانزم اور خصوصی ٹیمیں تیار کرائی جائیں جو ملبے تلے پھنسے لوگوں کونکالنے اور شہید ہونے والے ہزاروں افراد کی لاشیں نکالنے کی کوشش کریں۔