فلسطن کے سرکاریمیڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں عید کے دوسرے روز ایکسے زیادہ مقامات پر قتل عام کیا۔ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو مساجد، دو اسکولوں اور شہریوں سے بھرے دوبازاروں پر بمباری کی۔ اس تازہ بربریت میں مزید 20 سے زائد شہری شہید ہوگئے۔
میڈیا آفس نے ایکبیان میں کہا کہ قابض فوج نے نصیرات کے نئے کیمپ میں معاذ بن جبل اور ذوالنورین کیمساجد پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک مسجد کا مؤذن شہید ہوگیا۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض فوج نے ’یو این آر ڈبلیو اے‘ ریلیف ایجنسی سے منسلک نصیرات پریپریٹریبوائز اسکول (سی) اور ملائیشیا کے اسکول پر میزائلوں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں3 دیگر بے گھر افراد شہید ہوگئے۔ اس نے غزہ شہر کی فراس مارکیٹ پر بھی بمباری کی۔اور مرکزی گورنری میں ایک موٹرسائیکل مارکیٹ بمباری کرکے 7 شہریوں کو شہید کیا۔ اس کے علاوہ رفح اور مرکزیگورنری میں شہریوں اور رہائشی اپارٹمنٹس پر بمباری کے نتیجے میں 9 شہید ہوئے۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ قابض فوج نے عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کے جذبات کا احترام نہیں کیابلکہ اس نے عید کے دوران بھی بمباری، ٹارگٹ کلنگ، قتل و غارت اور تباہی کی کارروائیاںجاری رکھی ہیں۔