غزہ کی پٹی میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کے نتیجےمیں 63 شہری شہید اور 45 زخمی ہو گئے۔
غزہ کی پٹی میںفلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مسلسل 188ویں روز جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجےمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 شہید اور 45 زخمی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچے۔
وزارت نے جمعراتکو جارحیت کے متاثرین سے متعلق اپنی روزانہ کی رپورٹ میں وضاحت کی کہ متاثرین کی بڑیتعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس طرح 7 اکتوبرسے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 33545 شہید اور 76094 زخمی ہوئے ہیں۔