
جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے والےاسرائیلی جرائم بے نقاب کریں:حماس
ہفتہ-27-اپریل-2024
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے اٹھارہ ممالک کے دستخطوں پر مشتمل بیان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ اس پر غزہ میں جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے والےممالک سات اکتوبر کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم پر پردہ ڈال رہے ہیں۔