سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کی شہادتوں میں تین گنا اضافہ: یو این

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ "قابض اسرائیلی افواج منظم فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد سات اکتوبر سے پچھلے دس ماہ 39 کے مقابلے میں 115 ہو چکی ہے جو تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

غزہ میں نسل کشی جاری، شہداء کی تعداد 39 ہزار 965 تک جا پہنچی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی 7 تاریخ کو قابض اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے پٹی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 39965 ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں ایک اور بچی دم توڑ گئی

وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی محاصرے اور جنگ کے نتیجے میں غذائی قلت اور علاج کی عدم دستیابی کے باعث ایک بچی شہید ہو گئی جس کے بعد پٹی میں غذائی قلت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

طوباس میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی شمالی مغربی کنارے میں طوباس پر دھاوے کے دوران اس وقت زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہو گئی۔

’غزہ میں چھ لاکھ 25 ہزار بچے ایک سال سے تعلیم کے حق سے محروم ہیں‘

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ غزہ میں 625000 بچے ایک سال سے سکول جانے سے محروم ہیں، جن میں ایجنسی کے سکولوں مں زیر تعلیم تین لاکھ طلباء بھی شامل ہیں۔

غزہ کی رفح کراسنگ بند ہونے سے 100 دنوں میں ایک ہزار فلسطینی بچے شہید

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ 100 دنوں کے دوران رفح سرحدی راہداری کی بندش ایک ہزار سے زائد بیمار اور زخمی بچوں کی شہادت کا سبب بن چکی ہے۔

امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا مجرم ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے مجرم صیہونی ریاست کو 20 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کے نئے معاہدے کی منظوری فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کے قتل عام میں مدد کرنے کے مترادف ہے۔

روز قیامت جب آیسر اور ایسل پوچھیں گی کہ انہیں کس جرم میں قتل کیا گیا؟

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پچھلے دس ماہ کے دوران قابض نازی صہیونی فرعون صفت سفاک فوج نے جس بے دردی سے بچوں کا قتل عام کیا ہے اسے اگر تاریخ کے بڑے بڑے فراعنہ اور بچوں کے قاتل بھی دیکھیں تو کانپ اٹھیں گے۔ امریکی اور مغربی بارود ، بموں اور تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مدد سے نہتے اور معصوم فلسطینی بچوں کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ ہمیشہ موت کی نیند سلایا جا رہا ہے۔

طوباس میں اسرائیلی فضائی جارحیت میں پانچ فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس اور قصبہ طمون پر اسرائیلی جارحیت کے دوران آج بدھ کو پانچ فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔

اسرائیلی کی تحقیقات اسرائیلی جنگی جرائم ثبوت ہیں:عزت الرشق

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کی جانب سے نازی قابض فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے،سرنگوں اور عمارتوں کی تلاشی کے لیے فلسطینی شہریوں کو استعمال کرنے کے چونکا دینے والے انکشافات کوغزہ میں بار بار کیے جانے والے اسرائیلی جنگی جرائم کا ثبوت قرار دیا ہے۔